0
Tuesday 13 Sep 2016 10:20

خیبر پختونخوا اسمبلی دھاوا، ایم پی اے سمیت 150 لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ

خیبر پختونخوا اسمبلی دھاوا، ایم پی اے سمیت 150 لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ
اسلام ٹائمز۔ تھانہ شرقی پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بول کر اسمبلی کی عمارت پر مسلم لیگ ( ن) کے جھنڈے لگانے پر ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 150 لیگی شیروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے راؤنڈ مارچ اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ کے گھیراؤ کے اعلان کیخلاف صوبائی دارالحکومت پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی تھی اور لیگی شیروں نے صوبائی اسمبلی کے گیٹ اور دیواروں پر چڑھ کر لیگ ن کے جھنڈے لگائے تھے۔ جس پر تھانہ شرقی پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بولنے اور عمارت پر پارٹی کے جھنڈے لگانے پر ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم، مسلم لیگ کے رہنما ارباب حضر حیات، ملک عدیل اور اختیار ولی سمیت 150 لیگی شیروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روزنامچہ رپورٹ ڈی پی پی کو بھجوائی جائے گی اور ان کی رائے کے بعد باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی جائی گی۔
خبر کا کوڈ : 566990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش