QR CodeQR Code

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کے ٹرک پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

13 Sep 2016 17:08

اسلام ٹائمز: سریاب روڈ کے نزدیک سکیورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ آٹھ اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن جبکہ ریسکیو ٹیموں کا امدادی آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے موقع پر فرائض سرانجام دینے والے ریپڈ رسپانس فورس (RRF) کے ٹرک کو دہشت گردوں نے بم دھماکے سے نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی اہلکار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر معمول کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ حملے کے وقت ٹرک پر دس اہلکار سوار تھے، جس میں سے دو اہلکار شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، دھماکے میں دو شہری بھی نشانہ بنے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی فورسز کے ٹرک کے نزدیک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سریاب روڈ کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ واضح رہے کہ عید کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے یہ دوسرا بڑا حملہ تھا، اس سے قبل شکار پور کے علاقے میں امام بارگاہ پر دو خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو ئے جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 567066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567066/کوئٹہ-سکیورٹی-فورسز-کے-ٹرک-پر-بم-حملہ-2-اہلکار-شہید-10-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org