0
Tuesday 13 Sep 2016 10:42
احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے

فیصلہ بڑا ہے، عمران خان اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، یوسف رضا گیلانی

فیصلہ بڑا ہے، عمران خان اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے خاندان کیلئے غم کا دن ہے، آج ہمارے بھانجے کی شہادت ہوئی تھی، عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ دربار موسٰی پاک ملتان پر نماز عید سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے اوپر کوئی چیز نہیں، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چا ہیے، ٹریفک حادثہ پر فاروق ستار کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالٰی ان کو صحت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بڑا ہے، عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے، جو بھی ملک کیلئے اچھا سوچے گا، اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن میرے بھانجے کی شہادت ہوئی تھی، آج کا دن ہمارے لئے غم کا دن ہے۔ آخر میں انہوں نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 567067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش