0
Tuesday 13 Sep 2016 20:23

عید کی تعطیلات کے دوران بجلی شکایات کیلئے سیل قائم

عید کی تعطیلات کے دوران بجلی شکایات کیلئے سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی شکایات کو دور کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو کو پیسکو انوار الحق یوسفزئی کی ہدایت پر واپڈا ہاوس پشاور میں ایک خصوصی کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر کہیں بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیر متوقع تعطل نہ آئے یا کسی بھی بریک ڈاون سے بچا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوار الحق یوسفزئی کرائسز مینجمنٹ سیل کاروائی کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور اسی وقت ہدایات جاری کریں گے تاکہ کسی بھی تعطل کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔ واپڈا ہائوس پشاور میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل دن رات کام کریگا جبکہ کرائسز مینجمنٹ سیل میں اضافی ساز و سامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود رہیں گے۔ عید کی تعطیلات کے دوران کرائسز مینجمنٹ سیل سے ان نمبرات پر 091-9212010, 9212028, 9212179 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 567073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش