QR CodeQR Code

عمران خان کیساتھ ہیں، احتجاج میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی، مشیر اطلاعات سندھ

13 Sep 2016 22:05

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی وزراء کو صرف قوالی کیلئے رکھا گیا، چھوٹے صوبوں کو نذر انداز کرنے کی پالیسی میاں نواز شریف کو لے ڈوبے گی، وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ اپوزیشن کم اور ان کے اپنے متعصب وزراء زیادہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ اپوزیشن کم اور ان کے اپنے متعصب وزراء زیادہ کر رہے ہیں۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف نہیں، بلکہ ان کے ساتھ ہیں، ان کے احتجاج میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری جو فیصلہ کریں گے، اس پر پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں عملدرآمد کرے گی، لیکن اگر عمران خان اکیلے کچھ کرنا چاہتے ہیں، تو یہ بھی ان کا حق ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاقی وزراء کو صرف قوالی کیلئے رکھا گیا۔

مولا بخش چانڈیو چھوٹے صوبوں کو نذر انداز کرنے کی پالیسی میاں نواز شریف کو لے ڈوبے گی، وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ اپوزیشن کم اور ان کے اپنے متعصب وزراء زیادہ کر رہے ہیں، یہ کیسے وزیراعظم ہیں، جن کے وزراء آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کے روادار نہیں، عابد شیر علی جیسے ناتجربہ کار وزیر عوام کی خدمت میں ناکام ہیں، اور اپنی زبان کے باعث وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ آرمی چیف کیلئے دعاگو ہیں، جنہوں نے ملک میں دہشتگردی، ملکی سلامتی اور کڑے وقت میں بہت جوانمردی سے حالات کا مقابلہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 567088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567088/عمران-خان-کیساتھ-ہیں-احتجاج-میں-شرکت-کا-فیصلہ-پارٹی-قیادت-کریگی-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org