0
Tuesday 13 Sep 2016 22:20

فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائیگی، جنرل راحیل شریف

فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائیگی، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ان کے جذبے کو سراہا، جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، نماز عید میں قبائلی عمائدین بھی آرمی چیف کے ساتھ رہے اور ان کے ساتھ وقت گزارا، جبکہ قبائلی سرداروں نے علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، اور آئندہ بھی مکمل مدد اور کسی ایک بھی دہشتگرد کے واپس نہ آنے کی یقین دہانی کروائی۔ جنرل راحیل شریف نے عید الاضحٰی کے پُرمسرت موقع پر جوانوں کی بے پناہ قربانیوں اور اپنے خاندان سے دور دراز علاقے میں ہائی مورال کے ساتھ رہنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک ان علاقوں سے نہیں جائے گی، جبکہ قبائلی عوام اور عمائدین ریاستی عمل دراری قائم کرنے کے عمل میں اپنی حمایت جاری رکھیں، کیونکہ ریاستی عمل داری سے ہی ایجنسی میں ترقیاتی عمل اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔ آرمی چیف نے امن و امان، تعمیر نو سمیت بارڈر مینجمنٹ کے آپریشن کے جائزہ سمیت علاقے میں استحکام کیلئے جاری آپریشنز، بحالی و تعمیر نو کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 567090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش