QR CodeQR Code

ٹنڈوآدم کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

13 Sep 2016 23:32

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے سانگھڑ جارہی تھی، مسافر بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ٹنڈو آدم میں جھول روڈ پر گاؤں شاہ بیگ مری کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے سانگھڑ جارہی تھی، مسافر بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 567101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567101/ٹنڈوآدم-کے-قریب-ٹریفک-حادثے-میں-7-افراد-جاں-بحق-20-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org