0
Wednesday 14 Sep 2016 10:28

لاہور، غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنیوالے 77 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور، غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنیوالے 77 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 77 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلعی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی طور پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالے 77 افراد کو حراست میں لے کر 342 کھالیں قبضے میں لے لی۔ اس کے علاوہ عید کے پہلے روز شہر کے مختلف مقامات پر سری پائے بھوننے والے 50 افراد کیخلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں جبکہ ضلعی حکومت نے کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے قائم 49 غیر قانونی کیمپ بھی ہٹا دیئے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے عید کے قبل اعلان کیا تھا کہ صوبے بھر میں نام بدل کر یا کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے جبکہ کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے والوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 567145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش