0
Wednesday 14 Sep 2016 10:41

عمران خان اور ہماری منزل ایک تاہم لائحہ عمل مختلف ہے، طاہرالقادری

عمران خان اور ہماری منزل ایک تاہم لائحہ عمل مختلف ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں شرکت کا تاحال دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، دعوت نامہ وصول ہونے کے بعد شرکت پر غور کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تحریک قصاص جاری رہے گی تاہم تحریک کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ سے قبل مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ابھی تک مارچ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کا دعوت نامہ ملنے کے بعد شرکت پر غور کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منزل ایک ہے تاہم لائحہ عمل مختلف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف کے رائیونڈ دھرنے میں شرکت کیلئے قائل کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی کابینہ کیساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 567148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش