QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

14 Sep 2016 10:30

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے کے سب انسپکٹر راجہ پرویز کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوژیو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے کے سب انسپکٹر راجہ پرویز کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوژیو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔ دھماکے سے متعلق علاقہ پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ گذشتہ روز بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 567184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567184/کوئٹہ-سریاب-میں-دھماکے-کا-مقدمہ-نامعلوم-دہشتگردوں-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org