0
Wednesday 14 Sep 2016 13:30

تحریک انصاف کسی لٹیرے کو ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک احمد خان بھچر

تحریک انصاف کسی لٹیرے کو ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک احمد خان بھچر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا وقت آپہنچا ہے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا وقت آپہنچا ہے، قربانی کے بعد قربانی ضرور ہوگی، دہشت گردی سے بھی بڑا اور سنگین جرم معاشی دہشت گردی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کو مسلسل غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو نئی تاریخ رقم ہوگی، تحریک انصاف اب کسی کو ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دے گی۔ رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا، اب ان کا احتساب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 567187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش