0
Wednesday 14 Sep 2016 13:30

قلات اور تربت سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 افراد گرفتار

قلات اور تربت سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اضلاع قلات اور تربت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے شیخری میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر تربت کے نواحی علاقے سامی میں بھی ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 567214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش