0
Wednesday 14 Sep 2016 16:04

مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کر کے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، فیاض احمد

مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کر کے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، فیاض احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں، گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں اور پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں کے مقابلہ کے لئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرتے ہوئے جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کئے بغیر کفار کی سازشوں کا توڑ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعۃالدعوۃ مظلوم کشمیری مسلمانوں اور دیگر ملکوں کے لئے کروڑوں روپے کے جانور قربان کر رہی ہے تاکہ گوشت تقسیم کر کے عید قربان کے موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 567228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش