0
Wednesday 14 Sep 2016 16:22

بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے، طارق احسان غوری کا ریلی سے خطاب

بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے، طارق احسان غوری کا ریلی سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک مشعل بردار ریلی لبرٹی چوک گلبرگ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ مشعل بردار ریلی میں خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے جدو جہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنا شروع کر دی ہے، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 567234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش