0
Wednesday 14 Sep 2016 15:37

پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں سینیئر وکلاء کا اجلاس طلب کرلیا۔ آج رات برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات تین بجے ایمریٹس ایئر لائن سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کا معاملہ یورپی یونین انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون اہم شواہد، سی ڈیز، دستاویزات لندن پہنچا دی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سینیئر وکلاء کے ساتھ کیس پر مشاورت کریں گے۔ وکلاء کی مشاورت سے ڈاکٹر طاہرالقادری خود بھی انسانی حقوق کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں۔ عوامی تحریک نے یورپی یونین میں کیس اٹھانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ابتدائی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کی قیادت کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انصاف نہ ملنے پر معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے پر مجبور ہیں۔ وکلاء کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا لندن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 567241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش