0
Wednesday 14 Sep 2016 20:52

رائیونڈ مارچ ہر صورت کیا جائیگا، عمران خان کا اعلان

رائیونڈ مارچ ہر صورت کیا جائیگا، عمران خان کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر رائیونڈ مارچ کو ملتوی کرنے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ رائیونڈ مارچ ہر صورت کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں پاناما لیکس پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ پارٹی کے اہم اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر صورت رائیونڈ مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہر ادارے کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھا ہے، کوئی بھی ادارہ ان کی مرضی کے خلاف کام نہیں کر سکتا، ہم نے تمام اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ہمیں انصاف دیا جائے، لیکن کسی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ہمارا مارچ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ میڈیا کو گائیڈ کرنے کیلئے متعدد کمیٹیاں بنا دی گئیں۔ مارچ کے سلسلے میں اتوار کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 567329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش