0
Wednesday 14 Sep 2016 22:07

آئی ایس او ملتان کا سالانہ ڈویژنل ''نوید سحر کنونشن'' 23ستمبر سے شروع ہوگا

آئی ایس او ملتان کا سالانہ ڈویژنل
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سالانہ''نوید سحر کنونشن''23,24,25 ستمبر کو جامع مسجد الحسین نیوملتان میں منعقد ہوگا، تین روزہ ڈویژنل کنونشن کا آغاز 23ستمبر کو نماز جمعہ کے بعد ہوگا، کنونشن کے ایجنڈے میں اسٹڈی سرکل، اجلاس عمومی،''نوید سحر کانفرنس''''امریکہ عالمی نجات دہندہ یا درندہ''سیمینار، ولایت فقیہ، دستور، مسئول کی خصوصیات میں، محفل مذاکراہ، محفل دوستان، اسکائوٹ سلامی، شب شہداء اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب شامل ہے۔ کنونشن میں ڈویژن بھر کے یونٹ مسئولین شرکت کریں گے، جبکہ سابق مرکزی صدر علامہ غلام شبیر بخاری، سید ناصر عباس شیرازی، یافث نوید ہاشمی، علامہ احمد اقبال رضوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 567339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش