QR CodeQR Code

ملتان، عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق

15 Sep 2016 08:34

اسلام ٹائمز: ڈی سی او ملتان کا کہنا ہے مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آیا تو اسے خلاف شیڈول روکا گیا اور 15 منٹ بعد پیچھے سے آنے والی عوام ایکسپریس اس سے ٹکرا گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیرشاہ جنکشن کے قریب عوام ایکسپرس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی بچ اسٹیشن کے قریب مین لائن پر بغیر شیڈول رکی ہوئی تھی۔ زخمی مسافروں کو نشتر اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کا کہنا ہے مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آیا تو اسے خلاف شیڈول روکا گیا اور 15 منٹ بعد پیچھے سے آنے والی عوام ایکسپریس اس سے ٹکرا گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مسافروں کی مدد کیلئے بسیں بھجوا دیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 567403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567403/ملتان-عوام-ایکسپریس-اور-مال-گاڑی-میں-تصادم-6-مسافر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org