QR CodeQR Code

ہندوستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ تک رسائی کو بھی روکنے لگا

15 Sep 2016 08:53

اسلام ٹائمز: دہلی ائیرپورٹ پر اس وقت ایک کشمیری کو روک لیا گیا جب وہ 14 سے 24 ستمبر تک جنیوا میں ہونے والی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہا تھا، جہاں انھوں نے حکام کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دینا تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایئرپورٹ حکام نے ایک کشمیری حریت پسند رضا کار کو درست ویزا ہونے کے باوجود ملک چھوڑنے سے روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق روکے جانے والے شخص کی شناخت خرم پرویز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق جموں کشمیر کولیژن آف سول سوسائٹی سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خرم پرویز نئی دہلی کے گاندھی ایئرپورٹ پر سوئیزر لینڈ جانے کیلئے آئے تھے جہاں انھیں امیگریشن حکام نے روک لیا۔  خیال رہے کہ وہ 14 سے 24 ستمبر تک جنیوا میں ہونے والی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، جہاں انھوں نے حکام کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دینا تھی۔ حکام نے پرویز کو بتایا کہ 'انھیں انٹیلیجنس بیورو کے حکم پر جنیوا کے سفر سے روکا گیا ہے'۔

کشمیری گروپ کے صدر پرویز امروز نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ 'جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی صورت میں خرم پرویز کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا'۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں کو ہر حالت میں تنہا کرنا چاہتا ہے اور اقوام متحدہ تک ان کی رسائی کو بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 567406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567406/ہندوستان-کشمیریوں-کی-اقوام-متحدہ-تک-رسائی-کو-بھی-روکنے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org