0
Thursday 15 Sep 2016 17:29

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی کی طرز پہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا کو پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد سپیشل سروے ٹیم سرگودھا آئے گی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کیلئے جگہ کا انتخاب کرے گی، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات کے ساتھ لیس گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پورے شہر میں کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سرگودھا کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرانے کیلئے آر پی او ذوالفقار حمید عرصہ سے کوشاں تھے۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ آج کے دور کے چیلنجز جیسے دہشت گردی، شدت پسندی اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل اور قابل عمل حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 567548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش