QR CodeQR Code

کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے گرینڈ منصوبہ

28 Feb 2011 20:12

اسلام ٹائمز:ڈی آئی جی آپریشن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی نشاندھی ہو چکی ہے، بہت جلد کاروائی شروع کی جائے گی


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشن حامد شکیل نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر سٹریٹ کرائمز روکنا ممکن نہیں۔ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے افسران کو قدم بڑھانا ہو گا۔ کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ پر ڈی آئی جی آپریشن نے اپنے دفتر میں ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو 100 فیصد ختم نہیں کیا جا سکتا، تاہم عوامی تعاون سے انہیں کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ عوام کے عدم تعاون کی وجہ سے اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں غفلت برتنے پر سی سی پی او نےکوئٹہ کے تین اہم تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی نشاندھی ہو چکی ہے، بہت جلد کاروائی شروع کی جائے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر تنظیموں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سامان بیچنے والے کا اصل شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اسکی نقل اپنے پاس رکھی جائے گی۔ نتیجتا جرائم پیشہ عناصر چرائے گئی اشیاء آسانی سے بیچ نہیں سکیں گے اور یوں جرائم کی شرح کافی حد تک کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تین سے شام پانچ بجے تک تھانے میں بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ڈیوٹی افسر چوبیس گھنٹے تھانے میں ڈیوٹی دے گا تاکہ عوامی مسائل کی شرح کم ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 56755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56755/کوئٹہ-شہر-میں-جرائم-کی-شرح-کم-کرنے-کے-لئے-گرینڈ-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org