0
Thursday 15 Sep 2016 18:38

ایف بی آئی اور امریکی اسٹیبلشمنٹ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کے دشمن ہیں، روسی میڈیا

ایف بی آئی اور امریکی اسٹیبلشمنٹ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کے دشمن ہیں، روسی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ روس کے ایک بڑے نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی اور امریکی اسٹیبلشمنٹ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن کر روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے روسی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوں گے تو دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے متنازعہ امور کو وہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کی جانب جھکاؤ امریکی خفیہ اداروں کو پسند نہیں اسی لئے امریکی اسٹیبلشمنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ٹرمپ کو قتل کروا دیں۔ دوسری جانب سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کا ای میل اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد ان کی ذاتی ای میلز بھی منظر عام پر آگئی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ان کی لیک ہونے والی ای میلز نے ٹرمپ کو ناقابل فراموش سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ کولن پاول نے 17 جون کو صحافی ایملی میلر کو بھیجی گئی ای میل میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسا انسان ہے کہ جس پر آپ اعتماد نہیں کر سکتے، ٹرمپ نہ صرف عالمی سطح کا جھوٹا انسان ہے بلکہ اس کے بیانات ایسے ہیں جیسے وہ خود کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہو، دیگر افشا ہونے والی ای میلز میں بھی انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ریپبلکن کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 567571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش