0
Friday 16 Sep 2016 09:07

سعودی عرب میں پھنسے 280 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب میں پھنسے 280 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں اوجر کمپنی سے بیروزگار ہو کر کئی ماہ تک کیمپوں میں ٹھوکریں کھانے کے بعد 280 پاکستانی مزدور وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانیوں کو غیرملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں پر حکام نے احتجاج کے پیش نظر انہیں ایک ایک کر کے خاموشی سے روانہ کر دیا۔ پلندری آزاد کشمیر کے کبیر حسین نے گفتگو میں کہا کہ میڈیا نے ان کے حق میں آواز بلند کی اور وہ وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ دوپہر بارہ بجے کی فلائٹ سے مزید پاکستانی وطن پہنچیں گے۔
صحافی : سید راشد حیدر
خبر کا کوڈ : 567644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش