0
Friday 16 Sep 2016 11:15
ملکی سکیورٹی، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی امور پر بھی غور
وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کا کردار شاندار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور را کی پاکستان میں مداخلت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔  وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملکی سکیورٹی، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر صلاح مشورہ کیا گیا جبکہ امریکی حکام سے بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 567656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش