0
Friday 16 Sep 2016 15:18

متحدہ رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ

متحدہ رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم پولیس گھر کی تلاشی لینے کے بعد واپس چلی گئی، جبکہ خواجہ اظہار کے ترجمان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور واپس چلی گئی، جبکہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر چھاپا مارا اور آدھے گھنٹے تک تلاشی لے کر واپس چلی گئی، جبکہ اس دوران گھر کا سامان اُلٹ پلٹ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اہلکاروں نے میرے گھر کی تلاشی لی، وہ نقاب پہنے ہوئے تھے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کی رہائش گاہ بفرزون کے علاقے میں ہے، تاہم معلوم نہیں کس علاقے کی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا ہے، جبکہ خواجہ اظہار چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 567664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش