0
Friday 16 Sep 2016 19:31

معدنیات کی تلاش پر تنازعہ، فائرنگ میں دو افراد جاں بحق

معدنیات کی تلاش پر تنازعہ، فائرنگ میں دو افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے ملانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے نواحی علاقے ملانہ میں چند افراد معدنیات کی تلاش میں زمین کود رہے تھے۔ دریں اثنا مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ جس کی نتیجے میں کمال حسین اور عنایت حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 2 افراد، جو آپس میں رشتے دار بھی تھے، سونے اور دیگر معدنیات کی تلاش میں ملانہ میں واقع پہاڑی ( خزانے وٹاکے) گئے تھے۔ جہاں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ضمیر حسین نے ان پر فائرنگ کردی۔
خبر کا کوڈ : 567696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش