0
Friday 16 Sep 2016 19:45

دہشتگردی کے خاتمہ اور صوبہ میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے، آئی جی بلوچستان

دہشتگردی کے خاتمہ اور صوبہ میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے، آئی جی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر صوبہ میں امن کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے عوام پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں، تاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحٰی کے موقع پر پولیس شہداء کی یادگار پر جاکر پھول چڑھانے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان، ریجنل پولیس افسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ڈی آئی جی آپریشن انور کھیتران، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اور ڈی آئی جی کرائم برانچ شکیل احمد درانی، ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ہاشم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ آر پی او اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے عیدالاضحٰی کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کو بریفنگ دی۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کو امن و امان فراہم کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ اور صوبہ میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 567701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش