0
Saturday 17 Sep 2016 00:00

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں مصروفیات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں مصروفیات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں مصروفیات کی تفصیلات جاری کر دیں، وزیراعظم نواز شریف اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ہفتہ سترہ ستمبر کو امریکا روانہ ہونگے، 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیں گے، جبکہ چھبیس ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی توجہ مبذول کرائیں گے۔ نواز شریف بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے حق خود اختیاری دلانے کا وعدہ یاد دلائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی طرف سے بلائے گئے مہاجرین سے متعلق سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 567737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش