QR CodeQR Code

علامہ ساجد علی نقوی کا دورہ ضلع لیہ

17 Sep 2016 00:27

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ نے لیہ کے علاقہ چنی جنوبی میں مجلس عزا سے خطاب کیا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدر شاہ امام بارگاہ میں مجلس عزا کے جلسہ سے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس یو سی اور جے ایس او کے کارکنان کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا، علامہ ساجد نقوی نے لیہ کے علاقہ چنی جنوبی میں مجلس عزا سے خطاب کیا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدر شاہ امام بارگاہ میں مجلس عزا کے جلسہ سے بھی خطاب کیا، علامہ ساجد نقوی چوہدری اطہر مقبول کے والد، سید ثقلین زیدی کی والدہ اور مہر فضل حسین کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے انکے گھر تشریت لے گئے، جہاں انہوں نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 567750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567750/علامہ-ساجد-علی-نقوی-کا-دورہ-ضلع-لیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org