QR CodeQR Code

افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں، خواجہ آصف

17 Sep 2016 09:50

اسلام ٹائمز: افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ان کی حیثیت کے منافی ہے۔ افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 567798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567798/افغان-صدر-بھارت-کی-زبان-بول-رہے-ہیں-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org