0
Saturday 17 Sep 2016 10:54

مہمند ایجنسی، مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا

مہمند ایجنسی، مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کے علاقے بٹہ مینا میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خودکش دھماکے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں گذشتہ روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت سیکڑوں نمازیوں پر آگری، جس کے نتیجے میں 29 نماز ی شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ہر طر ف آہ و بکا تھی، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا رہا، زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 567849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش