QR CodeQR Code

محرم الحرام کے سیکورٹی پلان میں ضلعی امن کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت کو بطور خاص مدنظر رکھا جائے گا، ڈی پی او بھکر

17 Sep 2016 14:00

اسلام ٹائمز: جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر کی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلعی کور امن کمیٹی اور علمائے کرام اپنی تجاویز پیش کریں، امن عامہ میں بگاڑ پیدا کرنے والے عوامل و عناصر کی حوصلہ شکنی یقینی بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ محر م الحرام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلہ میں مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے جس میں ضلعی امن کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت کو بطور خاص مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی کور امن کمیٹی اور علمائے کرام اپنی تجاویز پیش کریں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ امن عامہ میں بگاڑ پیدا کرنے والے عوامل و عناصر کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کیلئے ضلعی امن کور کمیٹی کے فورم سے موصولہ تجاویز سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قلب عباس ضلعی امن کور کمیٹی کے کنوینر رانا آفتاب احمد خاں، رانا محمد حنیف، سید سکندر رضا نقوی، مفتی امیر عبداﷲ، ملک امیر اقبال کہاوڑ، ریاض حسین سیال، قاری عبدالشکور، سید ممتاز حسین شاہ، ذکاء اﷲ خالد، سید قیصر عباس نقوی اور صاحبزادہ عبدالرحیم رضوی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 567866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567866/محرم-الحرام-کے-سیکورٹی-پلان-میں-ضلعی-امن-کور-کمیٹی-اراکین-کی-مشاورت-کو-بطور-خاص-مدنظر-رکھا-جائے-گا-ڈی-پی-او-بھکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org