QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے، نیول چیف

17 Sep 2016 16:43

اسلام ٹائمز: فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، جس سے ملکی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا، منصوبے کیلئے سمندری حدود کی حفاظت بہت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے اور بحریہ اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کی پاکستان میں تیاری پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب پہلا قدم ہے، بحری جہازوں کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہونگی، بلکہ ملکی دفاع بھی مضبوط ہوگا۔ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے سمندری حدود کی حفاظت بہت ضروری ہے، اور اس کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ چین کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے اور شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے مزید کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 567944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567944/اقتصادی-راہداری-منصوبے-کی-سیکیورٹی-کیلئے-پاک-بحریہ-ہمہ-وقت-تیار-ہے-نیول-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org