0
Saturday 17 Sep 2016 18:40

عمران خان کا رائیونڈ کی طرف مارچ روکنے کیلئے (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس تیار

عمران خان کا رائیونڈ کی طرف مارچ روکنے کیلئے (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس تیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ کو روکنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی ہے، ستر افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس کو باقاعدہ طور پر تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی جانب جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اس موقع پر لیگی فورس نے ’’رائیونڈ جاؤ گے تو ڈنڈے کھاؤ گے‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائیونڈ کی طرف ہر صورت مارچ ہو کر رہے گا اور وہ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 567992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش