QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، ٹریفک سگنلز سے آگاہی کیلئے دیواروں پہ تشہیری مہم

18 Sep 2016 00:44

اسلام ٹائمز: صوبائی دارالحکومت کی دیواروں پر پولیس کے تعاون سے ٹریفک سگنلز سے آگاہی کیلئے تشہیری مہم جاری ہے، اخباروں میں اشتہار ایک دن کیلئے لگتا ہے اور اس پر مالی وسائل بھی زیادہ خرچ ہوتے ہیں، تاہم دیواروں پر ٹریفک سگنلز اور ان کے مطالب کی تشہیر سے شہری زیادہ بہتر طریقے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت پولیس نظام میں بہتری کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس نظام میں دوسرے صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا میں زیادہ تیزی سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک قوانین اور ٹریفک سگنلز سے آگاہی کیلئے تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے، مگر اس تشہیری مہم کیلئے پرنٹ یا الیکڑانک میڈیا کا سہارا لینے کے بجائے براہ راست عوام تک رسائی کیلئے دیواروں کو استعمال کیا ہے۔ پرنٹ و الیکڑانک میڈیا سے مخصوص طبقہ مستفید ہوتا ہے، تاہم دیواروں پر ٹریفک سگنلز اور ان کے مطالب سے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر ہوگا۔ اخبارات یا الیکڑانک میڈیا پر اشتہارات انتہائی قلیل وقت کیلئے شائع ہوتے ہیں، جبکہ دیواروں کے ذریعے اس مہم کے اخراجات بھی انتہائی کم ہیں۔ یعنی کم خرچ بالا نشین۔ اب دیواریں پڑھنے والا ٹریفک نشانات کو بآسانی سمجھ سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 568048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568048/خیبر-پختونخوا-ٹریفک-سگنلز-سے-ا-گاہی-کیلئے-دیواروں-پہ-تشہیری-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org