0
Sunday 18 Sep 2016 00:23

حمزہ شہباز وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں، نعیم الحق

حمزہ شہباز وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاكستان تحریک انصاف كے مركزی سیكرٹری اطلاعات نعیم الحق نے كہا ہے كہ حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كیلئے مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں، لہٰذا قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف كے مركزی سکریٹری اطلاعات نعیم الحق كا كہنا تھا كہ (ن) لیگ كی جانب سے پنجاب میں اشتعال انگیزی كی كوششیں انتہائی قابل مذمت ہیں، (ن) لیگ رائیونڈ مارچ سے پوری طرح بوكھلاہٹ كا شكار ہے، اور حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كیلئے مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جان لیں کہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورسز خود ان كے گلے كا طوق بنیں گے۔

نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی (ن) لیگ كے گلوؤں كا مقابلہ كر چكی ہے، (ن) لیگ اس سے پہلے بھی گوجرانوالہ، ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد میں گلوؤں اور سیاسی پولیس سے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری كروا چكے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، پُرامن احتجاج كو پُرتشدد بنانے كی ہر كوشش كی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم پر عائد ہوگی، وزیراعظم سمجھ لیں کہ رائیونڈ مارچ ہرصورت كامیابی سے مكمل كریں گے، ہم ڈنڈا بردار یا مسلح جتھوں سے مرعوب ہوں گے اور نہ ہی وزیراعظم سے لوٹ مار كا حساب مانگنا ترک كریں گے۔
خبر کا کوڈ : 568070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش