QR CodeQR Code

قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، بیگم ذکیہ شاہنواز کا تقریب سے خطاب

18 Sep 2016 09:53

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنز لینے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر نوجوان کو تعلیم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنانا چاہیے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں لٹریسی کی شرح سو فیصد ہو جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اربوں کی لاگت سے ترقیاتی کام کروا ئے جا رہے ہیں۔ سرگودہا میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنز لینے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر نوجوان کو تعلیم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنانا چاہیے، قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں لٹریسی کی شرح سو فیصد ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 568102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568102/قوموں-کی-تعمیر-ترقی-میں-تعلیم-نہایت-اہم-کردار-ادا-کرتی-ہے-بیگم-ذکیہ-شاہنواز-کا-تقریب-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org