QR CodeQR Code

بنوں، 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

18 Sep 2016 19:27

اسلام ٹائمز: فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ بنوں کے علاقے رحمت آباد میں 2 گروپوں میں تلخ کلامی ہوگئی، جس پر مسلح افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 568244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568244/بنوں-2-گروپوں-میں-فائرنگ-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org