0
Sunday 18 Sep 2016 19:03

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی لاہور کا اجلاس

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی لاہور کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز کی بقا و سلامتی اور محرم الحرام کے دوران قیام امن کے حوالے سے جامع مسجد القدس چوک دالگراں ریلوے روڈ میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں محمد ابراہیم، حافظ عبدالوہاب روپڑی، علامہ مشتاق جعفری، علامہ زبیر عابد، جاوید اکبر ساقی، مولانا عاشق حسین، پیر عثمان نوری، شکیل الرحمان، خواجہ بشارت حسین اور بھگت لال کھوکھر سمیت دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کو مل کر ملک میں امن و امان کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے احترام کا مہینہ ہے، اس ماہ تمام مکاتب فکر کے علماء قیام امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اسلام دشمن قوتیں متحرک ہو جاتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مسلمان فرقوں میں تصادم کو ہوا دے کر ملک میں خانہ جنگی کروا دیں لیکن اگر علماء نے اپنا کردار ادا کیا اور قوم نے بیداری کا ثبوت دیا تو دشمن کی سازشیں ناکام ہو نامراد ہوں گے۔ علماء ملک میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 568291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش