0
Sunday 18 Sep 2016 22:00
مجلس عزا کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا

عزاداری امام حسین (ع) کیلئے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں، مجلس عزا کی اجازت لینے والا مجرم ہے، علامہ ساجد نقوی

عزاداری امام حسین (ع) کیلئے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں، مجلس عزا کی اجازت لینے والا مجرم ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کے زیر اہتمام امام بارگاہ بلاک نمبر 7 میں پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ میں مجلس امام حسین علیہ السلام روکنے والوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ باز آجاؤ، کیونکہ ہمیں عزاداری امام حسین (ع) کے لئے کسی بھی پرمٹ کی ضرورت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے لئے عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا سرگودہا میں پیام کربلا اور اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے متعدد بار واضح اعلان کیا ہے کہ ہمیں کسی سے مجلس امام حسین علیہ السلام کے لئے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں، زیادہ واضح انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ مجلس امام حسین علیہ السلام کے لئے کسی سے اجازت لینے والا مجرم ہے، مجلس عزا کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا۔ واضح رہے کہ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، قاضی غلام مرتضٰی، آیت اللہ محمد حسین نجفی، چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لعل مہدی خان، ایس یو سی پنجاب کے سربراہ علامہ سبطین سبزواری، مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت اہلسنت کے مقامی عمائدین، سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد امت مسلمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، امام حسین ؑ کا پیغام سب مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 568317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش