0
Sunday 18 Sep 2016 22:48

ملتان ٹرین حادثہ، سعد رفیق میں شرم ہوتی تو مستعفی ہو جاتے، جمشید دستی

ملتان ٹرین حادثہ، سعد رفیق میں شرم ہوتی تو مستعفی ہو جاتے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ اگر سعد رفیق کسی مہذب معاشرے میں ہوتے تو ہتھکڑی لگا کر جیل میں ڈال دئیے جاتے، ملتان ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق میں اگر تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو مستعفی ہوجاتے۔ ان خیالات کا اظہار جمشید دستی نے نشتر ہسپتال ملتان مں ٹرین حادثے اور جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے کے باعث زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ٹرین کا سفر زیادہ تر غریب لوگ کرتے ہیں اور ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ریل کے ہر حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور یا کسی اور چھوٹے ملازم کو ٹھہرایا جاتا ہے حالانکہ ہر سال 30 ارب افسران ہضم کر جاتے ہیں۔ اس موقع پر جب زخمیوں نے جمشید دستی کو بتایا کہ ہمیں 10,10 ہزار روپے امداد دی گئی ہے تو انہوں نے جذباتی انداز میں 10 ہزار لے کر زخمیوں کو دینا ان کے ساتھ مذاق ہے، حکومت کا کم از کم 5 سے10 لاکھ روپے امداد دینی چاہیے تھی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امجد علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 568332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش