0
Monday 19 Sep 2016 11:28

کراچی کی شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سفر پر پابندی

کراچی کی شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سفر پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سب سے مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر اور موٹر سائیکل پر ایک ساتھ دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پر پابندی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر حادثات کو روکنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے قوانین کا اطلاق کر دیا ہے، جس کے تحت اس شارع پر موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد ایک ساتھ سفر نہیں کر سکیں گے، موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق خواتین اور بچوں پر ہوگا۔ موٹرسائیکل سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے اور دو سے زائد افراد بٹھانے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شارع فیصل پر شارع فیصل پر صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ شارع فیصل پر ٹریفک کی روابنی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی طور پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، جن کی وردی میں شامل ٹوپی دیگر اہلکاروں سے مختلف رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ انہیں خصوصی گاڑیاں اور دیگر سامان بھی مہیاں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 568399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش