QR CodeQR Code

راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

19 Sep 2016 11:41

اسلام ٹائمز: عدالت میں دائر درخواست میں راؤ انوار کیجانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ قانون کے مطابق مارا تھا اور ان کو گرفتار کرنے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا تھا، لہٰذا معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے اور ان کی گرفتاری کے بعد معطلی کا سامنا کرنے والے راؤ انوار نے اپنی معطلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس کو عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔ راؤ انوار کی معطلی کے خلاف سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، جو اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔ عدالت میں دائر درخواست میں راؤ انوار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ قانون کے مطابق مارا تھا، اور ان کو گرفتار کرنے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا تھا، لہٰذا معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 568412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568412/راؤ-انوار-نے-اپنی-معطلی-کو-سندھ-ہائی-کورٹ-میں-چیلنج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org