QR CodeQR Code

نواز، بینظیر کی پاکستان واپسی کیلئے امریکا اور سعودی عرب نے دباؤ ڈالا، پرویز مشرف

19 Sep 2016 11:48

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو میں سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا کہ 9/11 حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے، پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا، اگر افغانستان میں حملے کیلئے پاکستان امریکا کو اپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا، تو بھارت یہ کام کرنے کیلئے بالکل تیار بیٹھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دینے کیلئے امریکا اور سعودی عرب نے دباؤ ڈالا تھا، 2001ء میں افغانستان میں امریکی اتحاد کو سپورٹ کرنے کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا کہ 9/11 حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے، جس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا، اگر افغانستان میں حملے کیلئے پاکستان امریکا کو اپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا، تو بھارت یہ کام کرنے کیلئے بالکل تیار بیٹھا تھا اور اس نے حامی بھی بھر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کافی جدوجہد کی، اور اس حوالے سے بھارتی وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور من موہن سنگھ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، اور یہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا، یہ مسئلہ حل ہونے کے بالکل قریب تھا۔ انھوں نے انٹرویو کے دوران لال مسجد آپریشن اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی معزولی کی بھی وضاحت کی۔


خبر کا کوڈ: 568420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568420/نواز-بینظیر-کی-پاکستان-واپسی-کیلئے-امریکا-اور-سعودی-عرب-نے-دباؤ-ڈالا-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org