QR CodeQR Code

مردان، سرچ آپریشن کے دوران 14 افراد گرفتار، 2 خودکش جیکٹس برآمد

19 Sep 2016 15:57

اسلام ٹائمز: مردان پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس سٹی سرکل و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرکے 5 اشتہاریوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مردان پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس سٹی سرکل و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے برآمد ہوئے ہیں۔ سرچ آپریشن میں 2 خودکش جیکٹس کے علاوہ 3 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، ایک رائفل، 9 پستول، درجنوں کارتوس سمیت منشیات بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 5 اشتہاریوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 568489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568489/مردان-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-14-افراد-گرفتار-2-خودکش-جیکٹس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org