QR CodeQR Code

سعودی عرب کے ماہرین، سرگرم کارکنوں اور کاروباری شخصیات کا ملک میں اہم اصلاحات لانے کا مطالبہ

28 Feb 2011 21:30

اسلام ٹائمز: ماہرین، سرگرم کارکنوں اور کاروباری شخصیات کا یہ بیان انٹرنیٹ پر شائع ہوا، بیان میں معاشی اور سماجی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا، جس میں آئینی بادشاہت کے قیام کا معاملہ بھی شامل ہے


 ریاض :اسلام ٹائمز-سعودی عرب کے سو سے زیادہ ماہرین، سرگرم کارکنوں اور کاروباری شخصیات نے ملک میں اہم اصلاحات لانے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس میں آئینی بادشاہت کے قیام کا معاملہ بھی شامل ہے۔ جسے شوری کونسل کہا جاتا ہے اور جسے نامزدگی کی جگہ منتخب کیا جانا چاہیے۔
ماہرین، سرگرم کارکنوں اور کاروباری شخصیات کا یہ بیان انٹرنیٹ پر شائع ہوا جس میں معاشی اور سماجی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایسے ملک میں جہاں خواتین کی آزادی پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں۔ قبل ازیں حکومت کی جانب سے عوام کو اپنی جانب مائل رکھنے کے لئے نئی معاشی مراعات پیش کی گئیں۔ اس مرتبہ جو احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے وہ کارکن جن کے پاس عارضی کانٹریکٹ ہے انھیں مستقل روزگار دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 56851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56851/سعودی-عرب-کے-ماہرین-سرگرم-کارکنوں-اور-کاروباری-شخصیات-کا-ملک-میں-اہم-اصلاحات-لانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org