0
Monday 19 Sep 2016 18:17

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، وزیراعظم کا خط

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، وزیراعظم کا خط
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سربراہان کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطوط میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری خونریزی رکوانے میں کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے رکن ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں کردار ادا کریں، وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال علاقائی اور عالمی امن پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب تنازعہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور رائے شماری کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا، سلامتی کونسل کی 68 برس پرانی قرار دادوں پر عمل درآمد کا انتظار ہے، وزیر اعظم نے اپنے خطوط میں واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا حامی ہے۔
خبر کا کوڈ : 568546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش