QR CodeQR Code

رائیونڈ دھرنا، تحریک انصاف کے پاس فنڈز کم پڑ گئے، کولیکشن شروع

19 Sep 2016 18:14

اسلام ٹائمز: پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز رائے ونڈ جلسے کیلئے کم پڑ گئے ہیں۔ جس کو پورا کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، صدر سنٹرل ریجن پنجاب عبدالعلیم خان اور پارٹی رہنما چودھری سرور کو ذمہ داری سونپ دی ہے یہ تمام رہنما رائے ونڈ جلسے کو کامیاب بنانے اور انتظامات کیلئے پارٹی فنڈ اکٹھا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے کیلئے پارٹی فنڈز کم پڑ گئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اخراجات کیلئے جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور چودھری سرور کو ذمہ داری سونپ دی۔ تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز رائے ونڈ جلسے کیلئے کم پڑ گئے ہیں۔ جس کو پورا کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، صدر سنٹرل ریجن پنجاب عبدالعلیم خان اور پارٹی رہنما چودھری سرور کو ذمہ داری سونپ دی ہے یہ تمام رہنما رائے ونڈ جلسے کو کامیاب بنانے اور انتظامات کیلئے پارٹی فنڈ اکٹھا کریں گے۔ عمران خان نے چودھری سرور کو انصاف بزنس فورم کو بھی فنڈز کے حوالے سے متحرک کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں جبکہ اخراجات کے علاوہ تمام انتظامی امور صدر سنٹرل پنجاب ریجن عبدالعلیم خان کے سپرد ہیں۔ عمران خان نے تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ رائے ونڈ جلسے کو ہر صورت کامیاب بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 568555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568555/رائیونڈ-دھرنا-تحریک-انصاف-کے-پاس-فنڈز-کم-پڑ-گئے-کولیکشن-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org