QR CodeQR Code

وزیر داخلہ کی ہدایت پر 121 گھوسٹ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

19 Sep 2016 23:50

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں 150 این جی اوز کی انسپکشن کی گئی جس میں سے 121 این جی اوز بوگس پائی گئیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر آف رجسٹریشن نے ان گھوسٹ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 100 سے زائد گھوسٹ این جی اوز کا انکشاف ہوا ہے۔ چیف کمشنر کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر آف رجسٹریشن نے ایک سو اکیس گھوسٹ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں 150 این جی اوز کی انسپکشن کی گئی جس میں سے 121 این جی اوز بوگس پائی گئیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر آف رجسٹریشن نے ان گھوسٹ این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ ڈائریکٹریٹ آف رجسٹریشن کے پاس اس وقت 1427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے مقامی اور عالمی سطح پر فنڈز لینے والی این جی اوز کی انسپکشن کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی جسے تین ماہ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 568653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568653/وزیر-داخلہ-کی-ہدایت-پر-121-گھوسٹ-این-جی-اوز-رجسٹریشن-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org