0
Tuesday 20 Sep 2016 19:15

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں دو روزہ جشن عید غدیر کا انعقاد

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں دو روزہ جشن عید غدیر کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ میں جشن عید غدیر کے دو روزہ پروگرام کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاراچنار اور اطراف کے دیہاتوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات مطابق ہر سال مرکزی سطح پر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید غدیر کے حوالے سے دو روزہ جلسے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ایجنسی بھر سے ہزاروں مومنین شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مقامی علماء کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی جید علماء کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتاہے۔ چنانچہ امسال بھی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید غدیر کے دو روزہ پروگرام کا پہلا جلسہ آج منعقد کیا گیا۔ جس میں کرم ایجنسی کے دور دراز دیہاتوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پنجاب سے مدعو کیے گئے علماء حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید عقیل مہدی کاظمی اور حجت الاسلام و المسلمین علامہ راہب حسین کاشفی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ علماء اور مقررین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جانشین ولی خدا حضرت امام علیؑ کے سیاسی پہلو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رسول مآب نے اللہ کے حکم سے فاتح خیبر حضرت علیؑ کو نہ صرف مسلمانوں کیلئے خلیفہ مقرر کیا بلکہ انہیں پوری انسانیت کی رہبریت کیلئے منتخب کیا ہے۔ اس موقع پر پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ کے ارد گرد  پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 568847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش